دبئی میں ہاکی لیجنڈ منظور جونیر کے نام ایک شام منانے کا علان

دبئی میں ہاکی لیجنڈ منظور جونیر کے نام ایک شام منانے کا علان
دبئی میں ہاکی لیجنڈ منظور جونیر کے نام ایک شام منانے کا علان

  

دبئی(عطیہ مصطفیٰ سے )پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی، لیجنڈ منظور جونیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 25 اگست کو دوبئی میں شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اس پروگرام کے آرگنائزر بشری عابد، شفیق الرحمان،رضا عابدی ہِیں ۔انہوں اس ایونٹ کے حوالے سے منظور جونیر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کا انقعاد کیا ۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ قومی ہیرو کو ٹربیوٹ پیش کرنے کے لئے سابق کرکٹر ظہیر عباس،سکوائش کے بے تاج بادشاہ جہانگیر خان،نامور فلم ڈائریکٹر سیدنور،کامیڈین افتخار ٹھاکر،معروف گلوکار استاد حامد علی خان،سیکریٹری جنرل ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر سیمت پاکستان سے دیگر نامور فلمی ستارے و اہم شخصیات شرکت کریں گے جبکہ اس موقع پر سیفر پاکستان معظم علی خان اور قونصل جنرل آف پاکستان دوبئی سید جاوید حسن بھی ایونٹ کا اہم حصہ ہونگے۔

مزید : عرب دنیا