’جی ٹی روڈ پر چار روز سفر کیا اور ایک۔۔۔‘وزیرریلوے نے کیمروں کے سامنے اعلان کردیا

’جی ٹی روڈ پر چار روز سفر کیا اور ایک۔۔۔‘وزیرریلوے نے کیمروں کے سامنے اعلان ...
’جی ٹی روڈ پر چار روز سفر کیا اور ایک۔۔۔‘وزیرریلوے نے کیمروں کے سامنے اعلان کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی ادارے کے خلاف بیان بازی ہمارا منشور ہے ، ہم نے اسلام آباد سے لاہور تک جی ٹی روڈ کے ذریعے سفر کیا لیکن ان چار دنوں میں ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا اور نہ ہی جی ٹی روڈ سفر کے دوران کسی بھی قسم کا تصادم ہوا ۔

بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں: آصفہ بھٹو

لاہور پریس کلب میں مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ ہم آئین اور قانون کی حکمران چاہتے ہیں، ہم عوامی رابطہ مہم پر نکلے ہوئے ہیں اور آئندہ چند دنوں میں عوامی رابطہ مہم کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔ ہماری یہ مہم ایک پر امن جد وجہد ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ اسلام آبا دسے لاہور چار دنوں میں قافلہ پہنچا اس سفر کے دوران کسی بھی فرد کی جانب سے اشتعال انگیز بیان دیئے گئے اور نہ ہی کسی بھی فرد اور ادارے کے ساتھ تصادم کی کوئی بات کی گئی، ہماری یہ پرا من جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید :

قومی -