نواز شریف کی نااہلی کے سپریم کورٹ کے حکم میں مزید تفتیش کی ہدایت نہیں: ایڈووکیٹ امجد پرویز

نواز شریف کی نااہلی کے سپریم کورٹ کے حکم میں مزید تفتیش کی ہدایت نہیں: ...
نواز شریف کی نااہلی کے سپریم کورٹ کے حکم میں مزید تفتیش کی ہدایت نہیں: ایڈووکیٹ امجد پرویز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب ریفرنسز میں شریف فیملی کے وکیل ایڈوکیٹ امجد پرویز کا کہناہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے سپریم کورٹ کے حکم میں مزید تفتیش کی ہدایت نہیں،حالانکہ جب کیس  نیب میں بھیجا جاتا ہے تو مجاز افسر چاہے وہ چئیرمین نیب ہو یا ان کی جگہ کوئی اور وہ اس کو تصدیقی عمل میں ڈالتاہے ،جب کہ اس کیس میں ایسانہیں کیا جارہا۔

یہ بھی پڑھٰیں

جے آئی ٹی کا رویہ اور طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا، جے آئی ٹی کی سربراہی واجد ضیاکوکرنی تھی لیکن کوئی اور کررہاتھا:سعد رفیق

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شریف فیملی کے وکیل ایڈوکیٹ امجد پرویز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید تفتیش کانہیں کیا گیا،جبکہ جب بھی کوئی بھی شکایت نیب کو ملتی ہے تو اس کامجاز افسرچا ہے وہ چئیرمین ہو یا چئیرمین نیب کی طرف سے کوئی بھی مجاز افسر ہو وہ اس کو سب سے پہلے تصدیقی عمل میں ڈالا جاتا ہے ۔ امجدپرویز کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے کیس میں جے آئی ٹی کو ایک مخصوص وقت میں اپنی تفتیش مکمل کرنے کے احکامات تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے جب بھی ہمیں نوٹس بھیجا ہے اس کا تحریری جواب شریف فیملی کی طرف سے جواب دیا جاتا رہا ہے۔

مزید :

قومی -