واجد ضیا نے کبھی میاں بیوی کے جھگڑے کی تفتیش نہیں کی: رانا ثنا ءاللہ

واجد ضیا نے کبھی میاں بیوی کے جھگڑے کی تفتیش نہیں کی: رانا ثنا ءاللہ
واجد ضیا نے کبھی میاں بیوی کے جھگڑے کی تفتیش نہیں کی: رانا ثنا ءاللہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ کا کہنا ہے کہ واجد ضیا نے کبھی میاں بیوی کے جھگڑے تک کی تفتیش نہیں کی اور اب انہیں اتنے  ہائی پروفائل کیس کا جج بنا دیا گیا ہے۔

’جی ٹی روڈ پر چار روز سفر کیا اور ایک۔۔۔‘وزیرریلوے نے کیمروں کے سامنے اعلان کردیا

لاہور پریس کلب میں مسلم لیگی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ واجد ضیا ایک پولیس افسر ہیں، انہوں نے سارا کیر ئر دفا تر میں بیٹھ کر گزارا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نیب میں کیس کیلیے اب ایک علیحدہ سے نگران جج کا تقرر کیا گیا ہے۔ایسا عمل جوانصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتااس کے ہرمرحلے کوعوام کے سامنے رکھاجائے۔نوازشریف نے ملک کی ترقی کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

مزید :

قومی -