اسلام آباد سے لاہور تک 4دن سفر کیا لیکن ایک گملا نہیں ٹوٹا:سعد رفیق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے لاہور تک 4دن سفر کیا لیکن ایک گملا نہیں ٹوٹا اوراس دوران کوئی ایک تضحیک آمیز جملہ بھی کہیں کسی کو سننے نہیں ملا۔
جے آئی ٹی کا رویہ اور طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا، جے آئی ٹی کی سربراہی واجد ضیاکوکرنی تھی لیکن کوئی اور کررہاتھا:سعد رفیق
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم کسی ادارے سے تصادم یا ٹکراؤ کی بات نہیں کرتے، ہم انصاف بار بار مانگ رہے ہیں،ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، ہمیں انصاف ملنا چاہیے اورانصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ایسے الفاظ استعمال کئے گئے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ہم پر کرپشن کا مقدمہ ثابت ہوا نہ مخالفین نے کوئی ثبوت دیا ،اصل میں ہم اس پاناما کیس میں نفرت تعصب کا نشانہ بنے ہیں۔