نیب کے سامنے پیش ہونے کا فائدہ نہیں، ایسی انکوائری جس کا نتیجہ پہلے ہی آ چکا ،پیشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا: رانا ثنا ءاللہ

نیب کے سامنے پیش ہونے کا فائدہ نہیں، ایسی انکوائری جس کا نتیجہ پہلے ہی آ چکا ...
نیب کے سامنے پیش ہونے کا فائدہ نہیں، ایسی انکوائری جس کا نتیجہ پہلے ہی آ چکا ،پیشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا: رانا ثنا ءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ ایک ایسی انکوائری جس کا نتیجہ پہلے ہی کرلیا گیا ہو اس کے سامنے پیشی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نیب میں کیس کیلئے اب ایک علیحدہ سے نگران جج کا تقرر کیا گیا ہے۔ایسا عمل جوانصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتااس کے ہرمرحلے کوعوام کے سامنے رکھاجائے۔ایسی انکوائری جس کے نتیجے کااعلان ہو چکا ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ ہر ہائیکورٹ میں ایک ایڈ منسٹریٹو جج ہوتا ہے جو ساری کارروائی کا جائزہ لیتا ہے۔ لیکن اس کیس میں معاملہ ہی الٹا ہے۔ ایک ایسے جج کو نگران جج مقرر کر دیا گیا جس کا تفتیش سے کوئی لینا دینا ہی نہیں۔ وہ ایک پولیس افسر ہے۔نواز شریف نے ملک کی ترقی کیلئے بہت کچھ کیا ہے، ہماری اس کوشش کو انصاف کیلئے جدوجہد سے تعبیر کیا جائے۔

میں تو اپنی پارٹی کے کاموں میں مصروف تھا ،ان کی خاموشی کی وجہ سے امریکی صدر کی نئی پالیسی پر جواب دینے آیا ہوں:عمران خان
وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ تک کہا گیا کہ نیب فوت ہو چکا ہے، بلکہ دفن ہو چکا، تو اب مردہ دفن ہونے کے بعد نیب برق رفتاری سے کام کر رہا ہے۔
یادرہے کہ شریف خاندان نے نیب میں پیشی سے انکار کرتے ہوئے جواب دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کرچکے ہیں اور فیصلہ ہونے تک نیب میں پیش نہیں ہوں گے ۔

مزید :

لاہور -