افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے: اعزاز چوہدری

افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے: اعزاز چوہدری
افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے: اعزاز چوہدری

  

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکامیں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان کا نصف عرصہ منفی اثرات کا سامنا کرتے گزرا اورغیر مستحکم افغانستان کے منفی اثرات38 برس سے بھگت رہا ہے۔

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ جیمز کلپر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دیدیا

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اعزازچوہدری نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے اعلان بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان نے افغان امن کیلئے عالمی کوششوں کا ساتھ دیا، پاکستان کاانسداددہشت گردی میں کسی سے موازنہ نہیں، پاکستان کی سرزمین کسی بھی دہشت گرد کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک کا نصف سے زائد عرصہ انہی منفی اثرات کا سامنا کرتے گزرا جبکہ پاکستان نے مستحکم اور پرامن افغانستان کے لیے عالمی کوششوں کا مستقل ساتھ دیاہے۔ پاکستانی قیادت واضح کرتی رہی ہے کہ اس کی سر زمین کسی بھی دہشت گرد کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے جبکہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیر انداز میں بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام آ سکے۔

مزید :

بین الاقوامی -