تمام سیاسی جماعتوں اور عسکری اداروں کو متحد ہو کر امریکہ کو جواب دینا ہوگا، قومی مفاد کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن بلایا جائے:عمران خان

تمام سیاسی جماعتوں اور عسکری اداروں کو متحد ہو کر امریکہ کو جواب دینا ہوگا، ...
تمام سیاسی جماعتوں اور عسکری اداروں کو متحد ہو کر امریکہ کو جواب دینا ہوگا، قومی مفاد کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن بلایا جائے:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لئے افغان سرزمین کا استعمال کر رہا ہے اور اب امریکہ نے اسی بھارت کو افغانستان کا ٹھیکدار بنا دیا۔امریکہ نے پاکستان کو جتنی امداد دی اس سے کہیں زیادہ ہمار انقصان ہو چکا ہے، ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد ساری قوم، تمام سیاسی جماعتوں اور عسکری اداروں کو متحد ہو کر امریکہ کو بھرپور جواب دینا ہوگا۔ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے دفاع کی بجائے قومی مفاد میں پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن بلائیں اور مشترکہ طور پر پاکستان کی خارجہ پالیسی طے کریں۔امریکہ یاد رکھے پاکستان کے مفاد کے لئے پاکستانی حکومت، فوج اور عوام یک جان ہیں اور وہ اس کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

امریکہ سے کسی قسم کی امداد نہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں اور خدمات کا اعتراف چاہیے: آرمی چیف
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نائن الیون میں کوئی بھی پاکستانی ملوث نہیں تھا اس لئے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک ہی نہیں ہونا چاہیے تھا۔اس جنگ میں پاکستان کو100ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا،ستر فیصد سے زیادہ لوگوں نے نقل مکانی کی ، لوگوں کے مکانات اور مویشی اس جنگ کی نظر ہوئی جبکہ اس کے مقابلے میں امریکہ کی مالی امداد ہاتھی کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس خطے کی اور نہ ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے کوئی سمجھ ہے وہ تو صرف بھارتی وزیر اعظم مودی کی زبان بول رہے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آدھے سے زیادہ افغانستان پر حکومتی عمل داری نہیں اور نہ ہی ڈیڑھ لاکھ امریکی اور نیٹو فورسز 16سالوں سے افغانستان کو کنٹرول کر سکے ہیں ، امریکہ جدید ترین اسلحے اور ٹیکنالوجی کے باوجود افغانستان میں اپنی جنگ جیت نہیں سکا اور اس کا سارا الزام پاکستان پر ڈال رہا ہے۔وزیر اعظم پاکستان کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر امریکہ کو واضح اور دو ٹوک جواب دینا چاہیے اور امریکہ اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کو اپنی دھمکیوں کے ذریعے پاکستان کو دبا لے گا تو یہ اس کی خام خیال ہے۔

افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے: اعزاز چوہدری
چیئر مین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ڈان لیکس کے ذریعے نواز شریف نے امریکہ کو پیغام دیا تھا کہ ہم تو آپ کی حمایت کرنا چاہتے ہیں مگر ہماری فوج ایسا نہیں چاہ رہی حالانکہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں ان کی مثال دنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی ۔ اس جنگ میں70ہزار سے زائد پاکستانیوں نے قربانیاں دی ہیں جبکہ پاک فوج کے جنرل سے لے کر عام سپاہی تک سبھی نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ امریکہ ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے ہمیںدھمکیاں دے رہا ہے جو کہ ہماری ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہے۔ہمیں کسی ملک کی بھیک کی ضرورت نہیں ہے ، ہماری قوم پاکستان کے مفاد کے لئے یک جان ہے اور ہماری تاریخ ہے کہ ہم بین الاقوامی امداد کی بجائے اپنے بل بوتے پر بڑے سے بڑی قدرتی آفات کے نقصان کا ازالہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -