میں تو اپنی پارٹی کے کاموں میں مصروف تھا ،حکومت کی خاموشی کی وجہ سے امریکی صدر کی نئی پالیسی پر جواب دینے آیا ہوں:عمران خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی نئی پالیسی کے جواب میں پاکستان کے وزیر خارجہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا،اسی وجہ میں اپنے سارے کام چھوڑ کر ان کو جواب دینے آیا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی نئی پالیسی کے جواب میں پاکستان کے وزیرخارجہ کا کوئی جواب نہیں آیا اسی وجہ سے میں اپنی پارٹی کے سارے کام چھوڑ کر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کے بارے میں جواب دینے آیا ہوں ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اس معاملے پر چپ رہی ،لیکن چین کا جواب ان سے بھی پہلے آگیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ان کی خاموشی کی وجہ سے میں ایک عام شہری کے طور پر بیان دینے آیا ہوں ۔
افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے: اعزاز چوہدرییہیہ یہ یہپ
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا اور امریکی صدر کریڈٹ بھارت کو دے رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو چاہیے کہ امریکہ کو ان کی نئی پالیسی کے جواب میں انتہائی سخت جواب دینا چاہیے۔