مویشی منڈی میں کیچڑکے بعد بجری کاڈمپر ساڑھے 3 ہزارروپے مہنگا

مویشی منڈی میں کیچڑکے بعد بجری کاڈمپر ساڑھے 3 ہزارروپے مہنگا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد شہر ندی کا سماں پیش کر رہاہے تاہم بارش کے بعد بجری کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ہے جس کے گھر کی تعمیر کرنے والے شہری پریشانی کا شکار نظر آر ہےہیں۔دوسری جانب ایشیاءکی بڑی مویشی منڈی میں بھی حالات قابو سے باہر ہونے لگے، مویشی منڈی میں بارش کی بے حد کیچڑ ہو گیاہے جس کے باعث جانوروں میں بیماری پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مویشی منڈی میں بارش کے بعدکیچڑ سے جانور بیمار ہونے لگے۔کیچڑ میں کھڑے جانوروں کے پاوں میں زخم اورسوجن ہو رہی ہے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جانورکیچڑ میں مزید کھڑ ے رہے تو پاوں کے زخم بڑھیں گے۔بیمارجانوروں کونقصان میں بیچنامجبوری ہے،نقصان اٹھاناہوگا،۔جبکہ دوسری جانب ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی منڈی کابرا حال ہے، جانوربیمارہونے لگے ہیں۔ڈاکٹررفیق میمن کا کہنا ہے کہ کیچڑ سے جانوروں کے پاو¿ں میں زخم ، سوجن کے کیسزآرہے ہیں۔ اس ساری صورتحال سے بجری مالکان نے بھی فا ئدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے ، بجری کاساڑھے 6 ہزار کا ڈمپر بارش کے بعد ساڑھے 9 ہزار کا ہوگیا ہے، کیو نکہ جانوروں کوکیچڑ سے بچانے کے لیے بیوپاریوں کوبجری کی ضرورت ہے۔

مزید : کراچی