کراچی ایئر پورٹ پر جہازوں کو کنٹرول کرنے والے ریڈار پر آسمانی بجلی گر گئی

کراچی ایئر پورٹ پر جہازوں کو کنٹرول کرنے والے ریڈار پر آسمانی بجلی گر گئی
کراچی ایئر پورٹ پر جہازوں کو کنٹرول کرنے والے ریڈار پر آسمانی بجلی گر گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں بارش کے دوران ایئرپورٹ پر جہازوں کو کنٹرول کرنے والے ریڈار پر آسمانی بجلی گر گئی،آسمانی بجلی گرنے کے باعث ریڈار کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے بعد جہازوں کو متبادل سسٹم کے ذریعے کنٹرول کیا گیا۔

امریکہ سے کسی قسم کی امداد نہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں اور خدمات کا اعتراف چاہیے: آرمی چیف

تفصیلات کے مطابق کراچی  کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جہازوں کو کنٹرول کرنے والے ریڈار پر آسمانی بجلی گر گئی، آسمانی بجلی گذشتہ رات گری تھی جس کے باعث ریڈار کی کارگردگی بری طرح متاثر ہوئی۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ان کے پاس ہنگامی صورت حال کے تحت جہازوں کو کنٹرول کرنے کا متبادل نظام موجود ہے, جس کے ذریعے جہازوں کو کنڑول کیا گیا جبکہ سول ایوی ایشن کا عملہ معمول کے مطابق اپنے کام میں مصروف ہے۔

مزید : کراچی