پاکستان میں ہونی والی دہشت گردی سرحد پار سے ہوئی:خرم دستگیر

پاکستان میں ہونی والی دہشت گردی سرحد پار سے ہوئی:خرم دستگیر
پاکستان میں ہونی والی دہشت گردی سرحد پار سے ہوئی:خرم دستگیر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی سرحد پار سے ہوئی ،اور ہمیں ہی اس کاقصور وار ٹھہرایا جا رہا ہے،دہشت گردی پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی سرحدپار سے ہوئی جس کا قصور بھی ہمارے کھاتے ڈالا جا رہا ہے ،پاکستان کسی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں فوجی کارروائیا ں مسئلے کا حل نہیں ،امریکی اور اس کے اتحادی سترہ سالوں سے افغانستان میں موجو د ہیں لیکن نہ تو وہاں امن ہو سکا اور نہ ہی کوئی مستقل حل دیا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے: اعزاز چوہدری

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

مزید :

قومی -