آئی لینڈرز کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہوں: شیکھر دھون
پالے کیلی(یوا ین پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شیکھردھون نے کہا ہے کہ میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے میدان میں اترنے کو بے تاب ہوں ، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں گا۔
”کیا میدان میں وہ کھلاڑی نہیں تھے جو۔۔۔“ نیوزی لینڈ کا معروف کھلاڑی بھی آفریدی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا، سنچری بنانے پر ایسا بیان جاری کر دیا کہ جان کر آپ کا سینہ بھی فخر سے چوڑا ہو جائے گا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون کا کہناتھا کہ میں مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہوں اور آئی لینڈرز کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہوں ۔ آئی لینڈرز کو ٹیسٹ سیریز کی طرح ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ کرنے کیلئے بھارتی ٹیم کو آئندہ میچوں میں سر توڑ محنت کرنا ہوگی اور کھیل کے ہر شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے ۔ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو ہر میچ میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) جمعرات پالے کیلی میں کھیلا جائیگا۔