اسلام آباد کے سستے بازار میں آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ،ملک ریاض کے بیٹے نے متاثرین کی امداد کا اعلان کر دیا

اسلام آباد کے سستے بازار میں آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ،ملک ریاض ...
اسلام آباد کے سستے بازار میں آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ،ملک ریاض کے بیٹے نے متاثرین کی امداد کا اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں سستے بازارمیں آتشزدگی سے 500 سے زائد سٹال جل گئے جس سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیاجس پر ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض کا کہناتھا کہ ہمیں متاثرہ افراد کی فہرستیں فراہم کی جائیں ،ملک ریاض کی جانب سے ان افراد کی مالی امداد کی جائے گی ان کا کہناتھا کہ عید سے پہلے متاثر ہ افراد کو مکمل مدد فراہم کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ آگ لگنے کے باعث 500سے زائد سٹال جل گئے اور لاکھوں کی مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا ،آتشزدگی کے باعث ایک شخص زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ،فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے دوگھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا ۔

مزید :

کراچی -