اسلام آباد کے ماڈل بازار میں آتشزدگی کی اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد کے ماڈل بازار میں آتشزدگی کی اصل وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد کے ماڈل بازار میں آتشزدگی کی اصل وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کے ماڈل بازار میں آتشزدگی کے باعث جہاں500سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں وہیں دوسری جانب دکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان بھی اٹھانا پڑا ، ابتدائی طور پر اس حوالے سے کہا گیا کہ ماڈل بازار کے قریب کوڑے میں آگ لگائی گئی تو جس نے تیز ہوا کے باعث بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ لیکن اب حکام کا کہنا ہے کہ کوڑے میں لگی آگ نہیں بلکہ ایک یو پی ایس اس آتشزدگی کا باعث بنا۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد، سستے بازار میں ہولناک آتشزدگی، 500 سٹال جل کر خاکستر، تاجروں کو لاکھوں کا نقصان،ایک شخص زخمی

”یو پی ایس “ جہاں لوڈ شیڈنگ کے عفریت پر قابو پانے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں مگر اب اس کا ایک بڑا نقصان بھی سامنے آیا ہے، اسلام آباد کے ماڈل بازار میں لگنے والی آگ کی بنیاد بھی یو پی ایس کو قرار دیا جا رہا ہے۔سی ڈی اے ذرائع کے مطابق ایک سٹال مالک نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات حاصل کرنے کے لئے یو پی ایس لگایا ہوا تھا جس کی بیٹری پھٹنے کی وجہ سے آگ لگ گئی اور اس آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس آگ کی زد میں آکر 500کے قریب دکانیں جل گئیں جبکہ دکانداروں کو بھی لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا ۔
دوسری جانب سی ڈی اے حکام نے ماڈل بازار آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی ایس پی لیاقت نیازی کریں گے۔

مزید :

اسلام آباد -