ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو امریکی فورسز کا قبرستان بنانا چاہتے ہیں تو ہم بھی تیا رہیں:رضا ربانی

ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو امریکی فورسز کا قبرستان بنانا چاہتے ہیں تو ہم بھی تیا ...
ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو امریکی فورسز کا قبرستان بنانا چاہتے ہیں تو ہم بھی تیا رہیں:رضا ربانی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹ کے چئیرمین رضا ربانی کا امریکی صدر کی نئی پالیسی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا ہے کہ اگرڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو امریکی فورسز کا قبرستان بنانا چاہتے ہیں تو خوش آمدید! امریکہ جان لے ہم ویت نام ،کمبوڈیا کی وراثت رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایوان بالا کے اجلاس میں چئیرمین سینٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر پاکستان کودھمکیاں دیتے و قت کمبوڈیا اور ویت نام میں اپناحال یاد رکھیں،امریکہ جان لے ہم ویت نام ،کمبوڈیا کی وراثت رکھتے ہیں۔رضا ربا نی کا کہنا تھا کہ اگرڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو امریکی فورسز کا قبرستان بنانا چاہتے ہیں تو ہم اس کے لیے بھی تیا ر ہیں ۔

اسلام آباد کے ماڈل بازار میں آتشزدگی کی اصل وجہ سامنے آگئی

سینٹ میں جاری اجلاس میں ان کا وزیر دفاع خرم دستگیر کو کہنا تھا کہ میری رائے میں تو وزیر خارجہ آصف خواجہ کو امریکہ کا دورہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اگر ہم یہ دورہ منسوخ کرتے ہیں تو اس سے ہمارا سخت موقف امریکہ کو جائے گا۔

مزید : قومی