’کیا میں اندھا ہوگیا ہوں‘ ڈھیروں لوگوں نے گوگل پر اچانک اس سوال کا جواب کیوں ڈھونڈنا شروع کردیا ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

’کیا میں اندھا ہوگیا ہوں‘ ڈھیروں لوگوں نے گوگل پر اچانک اس سوال کا جواب کیوں ...
’کیا میں اندھا ہوگیا ہوں‘ ڈھیروں لوگوں نے گوگل پر اچانک اس سوال کا جواب کیوں ڈھونڈنا شروع کردیا ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکیوں نے دو روز قبل سورج گرہن کا نظارہ تو کر لیا لیکن اب وہ اتنے پریشان ہیں کہ دیوانوں کی طرح گوگل پر یہ سوال لکھ کر سرچ کررہے ہیں کہ ”کیا میں اندھا ہو گیا ہوں؟“

یہ عام معلومات کی بات ہے کہ اگر آپ سورج گرہن کے مضر اثرات سے اپنی آنکھوں کو بچانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو اس مقصد کیلئے بنایا گیا خصوصی چشمہ استعمال کرنا چاہیے۔ امریکیوں کی بڑی تعداد گوگل پر یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ ان کی بصارت تو متاثر نہیں ہوئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے لوگوں نے سورج گرہن کو احتیاطی تدابیر کے بغیر دیکھنے کی کوشش کی ہے۔

دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق امریکی عوام گزشتہ دو دنوں سے انٹرنیٹ پر کئی اور ایسے ہی سوالات کے جواب ڈھونڈ رہے ہیں، مثال کے طور پر ”میری آنکھوں میں شدید جلن کیوں ہورہی ہے؟“ ”مجھے دیکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔“ ”مجھے آنکھوں میں شدید درد ہورہا ہے۔“ وغیرہ وغیرہ۔

گوگل پر ”ریٹنا“ کے حوالے سے بھی معلومات لی جا رہی ہیں۔ ریٹنا انسانی آنکھ کی تیسری پرت ہے جو روشنی کیلئے حساس ہوتی ہے اور اسی کی مدد سے ہمیں بیرونی دنیا کی تصویر نظر آتی ہے۔ اس کے متعلق گوگل پر سرچ ظاہر کرتی ہے کہ امریکی اس تشویش میں بھی مبتلاءہیں کہ سورج گرہن کی وجہ سے ان کی آنکھ کا ریٹنا متاثر ہو چکا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس