شہریوں کی سہولت کے لئے پنجاب حکومت نے سرگودھا ڈویژن میں جدید بیت الخلاءبنا دئیے

شہریوں کی سہولت کے لئے پنجاب حکومت نے سرگودھا ڈویژن میں جدید بیت الخلاءبنا ...
شہریوں کی سہولت کے لئے پنجاب حکومت نے سرگودھا ڈویژن میں جدید بیت الخلاءبنا دئیے

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن)کسی بھی بازار میں جائیں تو سب سے بڑا مسئلہ ٹوائلٹ کی تلاش ہوتا ہے،دوران خریداری یا دوران سفر ایسی جگہوں کوترجیح دی جاتی ہے جہاں پر ٹوائلٹ ہو ، ایسے حالات میں پنجاب حکومت نے شہریوں اور مسافروں کی سہولیات کے لئے سرگودھا ڈویژن میں جدید پبلک ٹوائلٹ بنانے کا منصوبہ شروع کردیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 2کروڑ 60لاکھ روپے کی خطیر رقم سے ڈویژن بھر میں 24ٹوائلٹ بنائے جائیں گے جبکہ ابتدائی طور پر سرگودھا شہر میں8عوامی بیت الخلاءتعمیر کردئیے گئے ہیں۔ یہ بیت الخلاءمردوں اور عورتوں کے لئے الگ الگ تعمیر کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تمام سیاسی جماعتوں اور عسکری اداروں کو متحد ہو کر امریکہ کو جواب دینا ہوگا، قومی مفاد کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن بلایا جائے:عمران خان

تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگودھا ندیم محبوب کی خصوصی ہدایت پر سرگودھا ڈویژن میں2کروڑ 60لاکھ روپے کی خطیر رقم سے24عوامی بیت الخلاءبنائے جائیں گے اس منصوبے کے تحت سرگودھا میں13، خوشاب میں4، میانوالی میں3جبکہ بھکر میں4 عوامی بیت الخلاءبنائے جائیں گے۔ ان پبلک ٹوائلٹس کو مردوں اور عورتوں کے لئے علیحدہ علیحدہ خصوصی طور پر تیار کیا جائے گا جبکہ تمام ٹوائلٹس میں ٹائلز لگائی گئی ہیں جبکہ ان میں تمام جدید ترین اور بنیادی ضروریات بھی دی گئی ہیں۔ شہریوں نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے جبکہ امید ظاہر کی ہے کہ دیگر اضلاع تک بھی اس سہولت کو بڑھایا جائے گا۔

مزید : سرگودھا