وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات،دونوں ملکوں میں تعلقات مزید بہتر بنانے پر اتفاق:اعلامیہ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات،دونوں ...
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات،دونوں ملکوں میں تعلقات مزید بہتر بنانے پر اتفاق:اعلامیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے جد ہ میں ملاقات کی ہے ،جس میں عالمی رہنمائوں نے دونوں ملکوں   کے درمیان تعلقات  مزید بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی   نے جد ہ میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے جد ہ میں ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ،ملاقات میں علاقائی اور صورتحال پر غور کیا گیا۔اس کے علاوہ  امریکہ کی جانب سے نئی مجوزہ پالیسی کے حوالے سے سعودی عرب کو اعتماد میں لیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے سعودی ولی عہد کے ویژن2030کی تعریف کی ،جبکہ پاکستان سعودی حکومت اور عوام کی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا۔سعودی ولی عہد  کے محمد بن سلمان نے پاکستان کی دہشت گردی میں قربانیوں کو سراہا۔انہوں نےکہا کہ پاکستان اپنا  ترقی کاسفر  اسی طرح جاری رکھے گے۔ 

جبکہ اس ملاقات میں وفاقی  وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خارجہ آصف خواجہ بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیںامریکہ سے کسی قسم کی امداد نہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں اور خدمات کا اعتراف چاہیے: آرمی چیف

اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال گورنر مکہ خالد الفیصل السعود نے کیا ،جبکہ ایک روزہ دورے پر پاک سعودی تعلقات پر بات چیت کرنے کے علاوہ بین الاقوامی بدلتی ہوئی صورتحال، خلیج اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ مضبوط تعلقات موجود ہیں، دونوں ممالک کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہترتعلقات کی آئینہ دار ہے۔دونوں برادر اسلامی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں

مزید :

قومی -اہم خبریں -