مدینہ ایئرپورٹ پر معذورعازمین کے لئے گالف گاڑیوں کا انتظام

مدینہ ایئرپورٹ پر معذورعازمین کے لئے گالف گاڑیوں کا انتظام
مدینہ ایئرپورٹ پر معذورعازمین کے لئے گالف گاڑیوں کا انتظام

  

مدینہ منورہ(آئی این پی ) مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد ابو داد نے کہا ہے کہ مدینہ ایئر پورٹ پر معذور عازمین کی سہولت کے لئے گالف گاڑیو ں کا انتظام کردیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

سعودی میڈیا کے مطابق ماجد ابو داد کا کہن تھا کہ ضیوف الرحمن کی سہولت کیلئے مشترکہ آپریشن روم قائم ہے اور تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے جو24گھنٹے کھلا رہتا ہے۔طیبہ کمپنی کے نائب ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد شرقاوی نے بتایا کہ ہماری کمپنی ایئرپورٹ انتظامات کا ٹھیکہ لئے ہوئے ہے اوراس نے بڑے ہال کے سامنے بسوں کی پارکنگ کا بندوبست کیا ہے۔ امیگریشن کی کارروائی تیزی کیساتھ نمٹائی جارہی ہے۔ کم وقت میں زیادہ کام انجام دینے کیلئے 28کانٹر کھولے گئے ہیں۔ بوڑھے اور معذور عازمین کی سہولت کیلئے گالف گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ پلازہ میں ایک گیسٹ ہاس بنایا گیا ہے جہاں آرام و راحت کے جملہ وسائل موجود ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -