جہاز کی سیٹیں کھڑکیوں کی سیدھ میں کیوں نہیں ہوتیں؟ اصل وجہ جان کر آپ کو بھی بے حد غصہ آئے گا

جہاز کی سیٹیں کھڑکیوں کی سیدھ میں کیوں نہیں ہوتیں؟ اصل وجہ جان کر آپ کو بھی بے ...
جہاز کی سیٹیں کھڑکیوں کی سیدھ میں کیوں نہیں ہوتیں؟ اصل وجہ جان کر آپ کو بھی بے حد غصہ آئے گا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہازوں کی سیٹیں عموماً کھڑکیوں کے بالکل سامنے نہیں ہوتیں اور عام تاثر ہے کہ سیٹوں کی یہ ترتیب مسافروں کے تحفظ کو ملحوظ رکھتے ہوئے بنائی جاتی ہے لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق سیٹوں کے کھڑکیوں کے سامنے نہ ہونے کے پیچھے تحفظ کا عنصر قطعاً کارفرما نہیں بلکہ اس کی وجہ کچھ اور ہی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جہاز ساز کمپنیاں فضائی کمپنیوں کو جہاز بنا کر دے دیتی ہیں اور فضائی کمپنیاں ان جہازوں کی اندرونی سیٹنگ میں کلی طور پر خودمختار ہوتی ہیں۔

دنیا کی وہ واحد ائیرلائن جس کی سیٹ کے پیچھے جیب نہیں ہوتی، لیکن اس کا فائدہ ایسا شاندار کہ جان کر آپ بھی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

رپورٹ کے مطابق ایک سابق پائلٹ نے بتایا ہے کہ ” فضائی کمپنیوں کی چونکہ خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ جہاز میں زیادہ سے زیادہ مسافر بیٹھ سکیں لہٰذا وہ اپنی مرضی سے سیٹوں کی ترتیب اس طرح کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سیٹیں نصب کی جا سکیں۔ زیادہ سیٹیں لگانے کے چکر میں جب وہ سیٹوں کو ایک دوسرے کے قریب کرتے ہیں تو سیٹوں کی زیادہ تر قطاریں کھڑکیوں کے سامنے نہیں بن پاتیں۔ چنانچہ سیٹوں کے کھڑکیوں کے سامنے نہ ہونے کا مسافروں کے تحفظ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اس کا واحد مقصد طیارے میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں نصب کرنا ہوتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -