سڑک پر چلتی ایک نوجوان لڑکی اور درجنوں مرد۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

سڑک پر چلتی ایک نوجوان لڑکی اور درجنوں مرد۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ دنیا میں ...
سڑک پر چلتی ایک نوجوان لڑکی اور درجنوں مرد۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

  

رباط(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو سر راہ ہراساں کیے جانے کے واقعات دنیا بھر میں پیش آتے رہتے ہیں لیکن شمالی افریقہ کے ملک مراکش سے گزشتہ دنوں ایک لڑکی کو تنگ کیے جانے کی ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو مراکش کے شہر طنجیرس میں بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک لڑکی، جس نے جینز کی پینٹ اور ٹی شرٹ پہن رکھی ہوتی ہے، کو درجن بھر لڑکے بیچ چوراہے پر گھیر کر ہراساں کر رہے ہوتے ہیں لیکن کوئی بھی اسے بچانے کے لیے نہیں آتا۔

نوجوان لڑکی کا اغواءاور پھر اغواءکار ایک دن اسے شاپنگ کروانے بازار لے گیا جس کے بعد۔۔۔ ایسا واقعہ کہ جان کر آپ کو واقعی چکر آجائیں گے

10سیکنڈ کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے جانے پر صارفین بھی دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ ایک گروپ ان اوباش لڑکوں کو لعن طعن کر رہا ہے جبکہ دوسرا گروپ الٹا لڑکی کو ہی مورد الزام ٹھہرا رہا ہے۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ لڑکی اس طرح کا فحش لباس پہن کر سڑک پر کیوں آئی۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”لباس کا انتخاب ہر کسی کی اپنی پسند پر منحصر ہوتا ہے، کسی کو اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔“ ایک اور صارف نے اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”یہ لڑکی چاہے تو برہنہ بھی ہو سکتی ہے لیکن اس قدامت پسند شہر جیسی جگہ پر نہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -