مصر ، انسانی اعضا کی تجارت میں ملوث12افراد گرفتار

مصر ، انسانی اعضا کی تجارت میں ملوث12افراد گرفتار
مصر ، انسانی اعضا کی تجارت میں ملوث12افراد گرفتار

  

قاہرہ(آئی این پی ) مصری پولیس نے انسانی اعضاءکی تجارت کے الزام میں 12افراد کو گرفتار کرلیا ۔

متحدہ عرب امارات حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے کہاہے کہ گرفتار شدگان میں ملک کے معروف ڈاکٹر بھی ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ غریب اور بیروزگار مصریوں کو خطیر رقوم کے عوض اپنے اعضا فروخت کرنے پر اکساتے ہیں۔ گرفتار12افراد بین الاقوامی گروہ کا حصہ ہیں جو عالمی پیمانے پر انسانی اعضاکی تجارت میں ملوث ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولیس نے 3ڈاکٹر،4نرس جبکہ ہسپتال میں دیگر فرائض انجام دینے والے 6افراد کے علاوہ مڈل مین کا کردار ادا کرنے والے 2افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

مزید : عرب دنیا