ڈان لیکس میں نشانہ نوازشریف تھے ،میں تو بہانہ تھا :پرویز رشید

ڈان لیکس میں نشانہ نوازشریف تھے ،میں تو بہانہ تھا :پرویز رشید
ڈان لیکس میں نشانہ نوازشریف تھے ،میں تو بہانہ تھا :پرویز رشید

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ڈان لیکس پر آخر کار خاموشی توڑ دی ہے اور کہاہے کہ ڈان لیکس میں بہانہ میں تھا ،اصل نشانہ کوئی اور تھا ،ڈان لیکس کا نشانہ نوازشریف تھے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق پرویز رشید کا کہناتھا کہ خبر میں نے نہیں دی تھی بلکہ رپورٹر کے پاس خبر پہلے ہی سے تھی ،میں خبر نہ رکوا سکا تو کوئی دوسرا بھی نہیں رکوا سکا ،جے آئی ٹی خبر دینے والے تک کیوں نہ پہنچی ۔انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں بہانہ میں تھا لیکن نشانہ کوئی اور تھا ،ڈان لیکس میں نشانہ نوازشریف تھے ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پرویز رشید کا کہناتھا کہ نوازشریف پر دباو کیلئے مختلف حربے استعمال ہو رہے تھے ،مجھے ڈان لیکس کی کمیٹی بننے سے پہلے ہی برطرف کردیا تھا ،ڈان لیکس پر کمیٹی کی رپورٹ پڑنے کا موقع نہیں ملا ۔ان کا کہناتھا کہ ڈان لیکس سمیت تمام کمیشن کی رپورٹس پبلک کی جائیں ،دھرنا ،لاک ڈاﺅن اور اقامے کے پیچھے کون تھا ،سامنے آ جائے گا ۔

مزید :

قومی -