پاکستان نے500ملین ڈالرافغان سکولوں اورہسپتالوں پرخرچ کئے:نفیس زکریا

پاکستان نے500ملین ڈالرافغان سکولوں اورہسپتالوں پرخرچ کئے:نفیس زکریا
پاکستان نے500ملین ڈالرافغان سکولوں اورہسپتالوں پرخرچ کئے:نفیس زکریا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان نے500ملین ڈالرافغان سکولوں اورہسپتالوں پرخرچ کئے ہیں اور افغانستان میں تعمیرنوکے عمل میں کرداراداکیاہے۔

حکومت کی جانب سے عید کی چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ دنیاافغانستان میں امن کیلئے ہماری کوششوں کوسراہتی ہے، ملک کودہشتگردی سے پاک کرنے میں ضرب عضب اورردالفسادکاکرداراہم ہے۔پاکستان نے500ملین ڈالرافغان سکولوں اورہسپتالوں پرخرچ کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کاافغانستان کی معاشی ترقی میں کردارحقائق کے منافی ہے۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں دوسری جانب امریکی جنرل نے تسلیم کیاکہ پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں نہیں ہیں جبکہ دہشتگردی کے سدباب میں قربانیاں تسلیم کئے بغیرآگے نہیں بڑھاجاسکتا۔

مزید :

قومی -