ڈونلڈ ٹرمپ کو افغانستان میں دہشت گردی نظر نہیں آتی؟17سالوں سے وہاں تو امن قائم نہیں کیا جاسکا:شاہ محمود قریشی

ڈونلڈ ٹرمپ کو افغانستان میں دہشت گردی نظر نہیں آتی؟17سالوں سے وہاں تو امن ...
ڈونلڈ ٹرمپ کو افغانستان میں دہشت گردی نظر نہیں آتی؟17سالوں سے وہاں تو امن قائم نہیں کیا جاسکا:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے نائب چئیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو افغانستان میں جاری دہشت گردی کیوں نظر نہیں آتی ؟سترہ سالوں سے امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ وہاں موجود ہے اور آج وہاں پھر سے طالبان کی قبضے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی چینل ”اے آر وائی“ کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر بنیادی طور پرہی صدارتی آداب کے خلاف تھی،وہ اس طرح کے اقدامات پہلے بھی کر چکے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے ،ان کی نئی پالیسی میں پاکستان کی قربانیوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کہاں ہے؟پاکستانی حکومت کی جانب سے امریکی صدر کی نئی پالیسی پر ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں جاسکا۔

یہ بھی پڑھیںپاکستان نے500ملین ڈالرافغان سکولوں اورہسپتالوں پرخرچ کئے:نفیس زکریا
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو افغانستان میں دہشت گردی نظر نہیں آتی ؟وہ اور ان کے اتحادی اتنے سالوں سے وہاں موجود ہیں لیکن وہ افغانستان میں مکمل ناکام رہے ہیں،آج افغانستان پر طالبان کے دوبارہ قبضے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں یہ چاہتے کہ افغانستان پر طالبان دوبارہ قبضہ کریں ،ہم امریکہ کے ساتھ داعش اور طالبان کے خلاف مکمل تعاون کرنے کو تیا ر ہیں،لیکن جس طرح امریکہ بیان بازی کر رہا ہے اس طرح تو نہیں چلے گا۔بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے یہ بات کوئی نہیں کر رہا،اس کی اثر اندازی افغانستان میں کس حد تک بڑھ گئی ہے اور وہاں سے پاکستان پر حملے کئے جا رہے ہیں۔

ہمیں امریکہ کو یہ بھی سمجھانا ہے کہ افغانستان کے ساتھ ہماری سرحد لگتی ہے بھارت کی نہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -