پاکستان اور بھارت کے تعلقات مودی سر کارکے آنے کے بعد سے خاصے خراب ہیں : شیری رحمن
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات مودی سر کارکے آنے کے بعد سے خاصے خراب ہیں ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو افغانستان میں دہشت گردی نظر نہیں آتی؟17سالوں سے وہاں تو امن قائم نہیں کیا جاسکا:شاہ محمود قریشی
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویومیں شیری رحمان کا کہناتھا کہ لگتا ہے امریکہ چین کو محدود کرنے کیلئے بھارت کے ساتھ روابط بڑھا رہا ہے جو انتہا پسندی سے نمٹنے کی پالیسی سے زیادہ امریکہ کی جیو سٹرٹجیک پالیسی کی عکاسی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پالیسی سے نہ صرف ہمسایہ ملک دور ہوں گے بلکہ خطے میں امن کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔ امریکہ ابہام کا شکار نظر آتا ہے اور اس ابہام سے خطے میں امن لانا مشکل ہو گا۔