چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سمیت6جج بیرون ملک جارہے ہیں ,جسٹس شاہد حمید ڈار قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سمیت6جج بیرون ملک جارہے ہیں ,جسٹس شاہد حمید ڈار قائم ...
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سمیت6جج بیرون ملک جارہے ہیں ,جسٹس شاہد حمید ڈار قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) وفاقی وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے سینئرترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار کو لاہور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وہ 28اگست کو اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے ۔

پاکستان اور بھارت کے تعلقات مودی سر کارکے آنے کے بعد سے خاصے خراب ہیں : شیری رحمن

لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سیدمنصور علی شاہ ساتھی ججوں کے ہمرا ہ 28اگست کوجوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے ہنگری روانہ ہوں گے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے ہمراہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امیر بھٹی، جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس امین الدین خان،جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس صداقت علی خان بھی ہنگری جار رہے ہیں۔جسٹس یاور علی 28اگست کوقائم مقام چیف جسٹس مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈارسے ان کے عہدے کا حلف لیں گے،حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہو گی۔

مزید :

لاہور -