امریکہ میں سورج گرہن والے دن پیدا ہونے والے بچی کا نام ”ایکلپسی“رکھ دیا گیا

امریکہ میں سورج گرہن والے دن پیدا ہونے والے بچی کا نام ”ایکلپسی“رکھ دیا گیا
امریکہ میں سورج گرہن والے دن پیدا ہونے والے بچی کا نام ”ایکلپسی“رکھ دیا گیا

  

کرولینا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں سوسال بعد لگنے والا سورج گرہن ہر کسی کو اپنے منفرد انداز سے یا د رہے گا،لیکن امریکی ریاست کرولینامیں پیدا ہونے والی بچی کو اپنی پوری زندگی یہ سورج گرہن یاد رہے گا،کیونکہ 21اگست کو پیدا ہونے والی اس بچی کے والدین نے اس کانام ”ایکلپسی“رکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کرولیناکے گرین ویلی میموریل ہسپتال میں پیدا ہونے والی بچی کا نام اس کے والدین نے ”ایکلپسی الزبیتھ ایوبنکس“رکھ دیا۔بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی کی بچی کا نام سورج گرہن کویاد رکھنے کے لئے رکھا ہے ان کا خیا ل ہے کہ امریکہ کے لیے یہ ایک یادگار دن ہے اور ان کی زندگی میں پیدا ہونے والی بچی بھی ان کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے ۔

گرین ویلی میموریل ہسپتال کے عملے کے مطابق بچی کی پیدائش8:04منٹ پر ہوئی ،جبکہ اس کا وزن 6.3پونڈ ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق اس دن وہاں گیارہ بچوں کی پیدائش ہوئی جوسب روبرو صحت ہیں،اور یہ بچے اپنی زندگی میں دوبارہ سورج گرہن 8اپریل 2024کو دیکھیں گے جب ان کی عمریں چھ سال کی ہو ں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس