سوشل میڈیا پر روتے ہوئے گنتی پڑھتی اس بچی کی ویڈیو تو آپ کو یاد ہو گی ،دراصل یہ بچی کون ہے اور کس معروف ترین بھارتی گلوکار کی بھانجی ہے ؟بچی کے ماموں میدان میں آ گئے ،ویرات کوہلی کے بچی سے متعلق بیان پر رد عمل جاری کر دیا

سوشل میڈیا پر روتے ہوئے گنتی پڑھتی اس بچی کی ویڈیو تو آپ کو یاد ہو گی ،دراصل ...
سوشل میڈیا پر روتے ہوئے گنتی پڑھتی اس بچی کی ویڈیو تو آپ کو یاد ہو گی ،دراصل یہ بچی کون ہے اور کس معروف ترین بھارتی گلوکار کی بھانجی ہے ؟بچی کے ماموں میدان میں آ گئے ،ویرات کوہلی کے بچی سے متعلق بیان پر رد عمل جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وئرل ہوئی تھی جس میں ایک چھوٹی بچی کی روتے ہوئے ہوئے سبق سنا رہی تھی اور اس کی والدہ اسے ڈانٹ رہی تھی جس پر ویرات کوہلی کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آ یا تھا تاہم اب اس بچی کے بارے میں تمام تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں کہ کس کی بیٹی اور کسی کی بھانجی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ چھوٹی سی معصوم بچی دراصل وائس آف انڈیا سے شہرت پانے والے معروف گلوکار ’توشی ‘کی بھانجی اور ان کی بہن کی بیٹی ہیں ۔یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر لاکھوں مرتبہ دیکھی اور شیئر کی جا چکی ہے ،پہلے یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ یہ بچی پاکستانی ہے مگر اب یہ معروف سنگرتوشی نے سوشل میڈیا پر اس بچی کے ساتھ تصویر اپلوڈ کی ہے اور نیچے لکھا ہے کہ میری ڈارلنگ بھانجی ڈانس کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف سنگر توشی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور شکر دھون نہیں جانتے ہیں ،ہمارے بچے کے بارے میں ہمیں پتہ ہے کہ ہماری بچی کیسی ہے اس کا نیچر ہی ایسا ہے ،اگلے ہی پل وہ کھیلنے چلی جاتی ہے،اگر آپ اس کو چھوڑ دو تو اگلے ہی پل کہے گی کہ میں تو مذاق کر رہی تھی،اس کی نیچر کی وجہ سے اسے چھوڑ دیں گے تو وہ پرھائی نہیں کرے گی۔

ان کا کہناتھا کہ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کیلئے نہیں بنائی گئی تھی بلکہ یہ ویڈیو اس کی والدہ کی جانب سے اس لیے بنائی گئی تھی تاکہ وہ اسے مجھے اور اپنے شوہر کو دکھا سکے کہ یہ کتنی ڈرامے باز ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

dancing with my darling????????????#gypsyking????????????

A post shared by Sharib Sabri (@sharibsabri) on

مزید : ڈیلی بائیٹس