حلقہ این اے 120ضمنی انتخابات میں اثر انداز ہونے کا الزام ،آر او نے وفاقی وزیر ملک پرویز کو نوٹس جاری کردیا

حلقہ این اے 120ضمنی انتخابات میں اثر انداز ہونے کا الزام ،آر او نے وفاقی وزیر ...
حلقہ این اے 120ضمنی انتخابات میں اثر انداز ہونے کا الزام ،آر او نے وفاقی وزیر ملک پرویز کو نوٹس جاری کردیا

  

لاہور(نامہ نگار)حلقہ این اے 120ضمنی انتخابات میں اثر انداز ہونے اور پابندی کے باوجود حلقے کا دورہ کرنے پر ریٹرننگ افسر نے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی درخواست پر وفاقی وزیر کامرس اینڈ ٹیکسٹائل ملک پرویز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

پاکستان اور بھارت کے تعلقات مودی سر کارکے آنے کے بعد سے خاصے خراب ہیں : شیری رحمن

ریٹرننگ افسر محمد شاہد نے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے وفاقی وزیر پرویز ملک کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں ریٹرننگ افسر نے پرویز ملک کو 3یوم میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے، پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 103(اے )کے تحت الیکشن کمیشن کے جاری انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت وفاقی اور صوبائی وزراءاور اراکین پارلیمنٹ انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے،پرویز ملک نے این اے 120کے انتخابی حلقے کا دورہ کیا اور اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افسر پرویز ملک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے جس پر ریٹرننگ افسر نے پرویز ملک سے 3یوم میں جوب طلب کر لیا ہے۔

مزید : لاہور