ایک اور بچی ”ونی“کی بھینٹ چڑھ گئی

ایک اور بچی ”ونی“کی بھینٹ چڑھ گئی
ایک اور بچی ”ونی“کی بھینٹ چڑھ گئی

  

رحیم یارخان(ڈیلی پاکستان آن لائن)رحیم یارخان کے علاقے عباسیہ ٹاو¿ن میں پسندکی شادی پر جرگے نے 10 سالہ لڑکی کو 80 سالہ شخص کےساتھ ونی کردیا۔

تفصیلات کے علاقے رحیم یا ر خان کے علاقے عباسیہ ٹاو¿ن میں ہونے والے جرگے نے نانا کی پسند کی شادی کی سزا 10سالہ نواسی کوسنائی ہے اوربچی کو ادھیڑعمرشخص کے ساتھ ونی کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیںملتان ہائیکورٹ بار اور لاہور ہائیکورٹ کے مابین معاملات طے پانے تک احتجاج جاری رہے گا،وکلاءتنظیموں کا اجلاس

بچی کے نانا نے 3سال قبل پسندسے دوسری شادی کی تھی۔ بچی کے والد اشرف نے بتایا ہے کہ پنچائت نے فیصلے پرعملدرآمدنہ کرنے پربچی کواغوا ءکرنے کی د ھمکی دی ہے۔ظالمانہ فیصلے کے شکار بچی کے والد کا یہ بھی کہناہے کہ تھانہ سٹی ڈویژ ن پولیس بااثرافرادکےخلاف کارروائی نہیں کرررہے ہیں۔

دوسری طرف پولیس کا کہناہے کہ جرگے کے خلاف درخواست موصول ہوئی ہے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید : رحیم یارخان