وکلاءکنونشن سے نوازشریف کا 25اگست کو خطاب ،مسلم لیگ لائیرز فورم نے 2ہزار وکلاءکو دعوت نامے بھیج دیئے

وکلاءکنونشن سے نوازشریف کا 25اگست کو خطاب ،مسلم لیگ لائیرز فورم نے 2ہزار ...
وکلاءکنونشن سے نوازشریف کا 25اگست کو خطاب ،مسلم لیگ لائیرز فورم نے 2ہزار وکلاءکو دعوت نامے بھیج دیئے

  

لاہور(نامہ نگار)سابق وزیراعظم نوازشریف کے کل25اگست کوایوان اقبال میں وکلاءسے ہونے والے خطاب کو کامیاب کرنے کے لئے مسلم لیگ لائیرز فورم کی جانب سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ 2ہزارکے قریب وکلاءکودعوت نامے بھی بھجوا دیئے گئے ہیں .

پاکستان اور بھارت کے تعلقات مودی سر کارکے آنے کے بعد سے خاصے خراب ہیں : شیری رحمن

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) لائیرزفورم کی دعوت پرسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا25 اگست کو ایوان اقبال میں 2بجے وکلاءسے خطاب کی تقریب کا اہتمام کیاگیا ہے،مسلم لیگ (ن )لائرزفورم پاکستان کے صدرنصیراحمد بھٹہ نے تقریب کے انتظامات کے لئے مسلم لیگ (ن) لائیر ز فورم لاہورڈویژن کے صدرسید ظفرعلی گیلانی سمیت دیگر لیگی وکلاءرہنماوں کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں ، سید ظفرعباس گیلانی ایڈوکیٹ کی زیرصدارت گزشتہ روزلیگی وکلاءکا اجلاس منعقدہواجس میں تقریب کو کامیاب کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ،اجلاس میں بتایاگیا کہ پاکستان بارکونسل ، پنجاب بارکونسل ، ضلعی بارز ایسوسی ایشن کے عہدیدارروں سمیت تقریباً2ہزاروکلاءکو تقریب میں شرکت کے لئے دعوت نامے بھجوائے جاچکے ہیں ، دوسری جانب ایس پی سیکورٹی عبادت نثار نے بھی مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم لاہورڈویژن کے صدرسید ظفرعباس گیلانی سے ملاقات کی اورایوان اقبال میں نواز شریف کی تقریب میں شرکت کرنے والے وکلاءاوران کی گاڑیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاہے۔

مزید :

لاہور -