ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے ناقص تفتیش پر 50تھانوں کے تفتیشی افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لئے مراسلہ بھجوادیا

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے ناقص تفتیش پر 50تھانوں کے تفتیشی افسروں کے خلاف ...
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے ناقص تفتیش پر 50تھانوں کے تفتیشی افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لئے مراسلہ بھجوادیا

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محبوب علی نے ناقص تفتیش کرنے پر 50تھانوں کے تفتیشی افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لئے سی سی پی او لاہوراور ڈی آئی جی آپریشنز کو مراسلہ بھجوادیاہے۔

پاکستان اور بھارت کے تعلقات مودی سر کارکے آنے کے بعد سے خاصے خراب ہیں : شیری رحمن

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرآفس میں لاہور کے 50تھانوں کے تفتیشی افسروں نے قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان اپنے اپنے پراسیکیوٹروں کو بھجوائے ،چالان چیک کئے گے تو ناقص تفتیش سامنے آئی جس پر متعلقہ تفتیشی افسروں کے خلاف رپورٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرمحبوب علی کو بھجوا دی گئی ہے جس میں مذکورہ تفتیشی افسروں کے خلاف ناقص تفتیش کرنے پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ،جن تفتیشی افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ان میں تھانہ گلشن اقبال، وحدت کالونی، فیصل ٹاﺅن،مصطفی ٹاﺅن،ٹاﺅن شپ، شیراکورٹ،پرانی انارکلی، اچھرہ،رنگ محل وغیرہ شامل ہیں۔

مزید :

لاہور -