پاکستان بیلٹ و روڈ منصوبوں کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے : تہمینہ جنجوعہ

پاکستان بیلٹ و روڈ منصوبوں کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے : تہمینہ جنجوعہ
پاکستان بیلٹ و روڈ منصوبوں کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے : تہمینہ جنجوعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی ) پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان بیلٹ و روڈ منصوبوں پر کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ وہ گوادر بندرگاہ پراجیکٹ پر جلد از جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے چین کے ساتھ کام کرے کیونکہ یہ پراجیکٹ نہ صرف اس علاقے کے عوام بلکہ پورے ملک کیلئے ’’ انتہائی اہم ‘‘ ہے۔

ٹیکسی ڈرائیور کی خاتون مسافر کے ساتھ جنسی زیادتی، لیکن پھر لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ ڈرائیور خوف کے مارے زار و قطار رونے لگا کیونکہ۔۔۔
چینی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں تہمینہ جنجوعہ کاکہنا تھا کہ چین اور پاکستان نہ صرف بقول چینی صدر شی جن آہنی بھائی ہیں بلکہ فولادی بہنیں بھی ہیں۔ سی پیک نے ہمیں پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنے میں آگے بڑھنے میں بڑی مدد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال بجلی گھر نے ان علاقوں کو کور کرنے کیلئے جنہیں روایتی طورپر توانائی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا ہے ،1300میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے۔ ہم چاہتے ہیں اس امر کو یقینی بنانے کیلئے اس منصوبے پر عملدرآمد جلد مکمل کر لیا جائے ، چین کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ نہ صرف اس علاقے کے عوام بلکہ پورے ملک اور علاقے کیلئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔