نواز شریف کی نااہلی کے بعد (ن) لیگ کے نئے صدر کا انتخاب 7 ستمبر کو ہو گا

نواز شریف کی نااہلی کے بعد (ن) لیگ کے نئے صدر کا انتخاب 7 ستمبر کو ہو گا
نواز شریف کی نااہلی کے بعد (ن) لیگ کے نئے صدر کا انتخاب 7 ستمبر کو ہو گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے پارٹی الیکشن کا انعقاد 7 ستمبر کو ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر سردار یعقوب خان ناصر نے الیکشن کمیشن کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارٹی الیکشن 7 ستمبر کو ہو گا۔ اس سلسلے میں سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کو چیئرمین الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ارکان میں بابو سرفراز جتوئی، علی افضل جدون اور نجمہ حمید شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا عہدہ خالی تھا اور الیکشن کمیشن نے بھی اس عہدے پر انتخاب کے لیے پارٹی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ ہفتے (ن) لیگ کے چیئرمین سردار یعقوب ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا تھا۔

مزید :

لاہور -