’’بڑی نروس ہوں ،نئی آنے والی فلم ’’جڑواں 2‘‘میں لوگ مجھے پہلے سے زیادہ بولڈ کردار میں دیکھیں گے‘‘تاپسی پنوں نے اپنے مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بڑھا دی

’’بڑی نروس ہوں ،نئی آنے والی فلم ’’جڑواں 2‘‘میں لوگ مجھے پہلے سے زیادہ ...
’’بڑی نروس ہوں ،نئی آنے والی فلم ’’جڑواں 2‘‘میں لوگ مجھے پہلے سے زیادہ بولڈ کردار میں دیکھیں گے‘‘تاپسی پنوں نے اپنے مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بڑھا دی

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپنی بے باک اداؤں سے لاکھوں دلوں کو دیوانہ بنانے والی ہندوستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنوں کی نئی آنے والی فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ کا ٹریلر دو روز قبل ریلیز ہوا جس نے دھوم مچا دی ہے جبکہ تاپسی پنوں کا اپنی اس فلم اور اپنے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ’’جڑواں 2 ‘‘ میں بڑا بولڈ کردار ادا کر رہی ہوں , اپنی کسی بھی فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے میں انتہائی ’’نروس ‘‘ ہو جاتی ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری اور بے باک اداؤں سے لاکھوں دلوں کو تڑپانے والی تاپسی پنوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ہر فلم کی ریلیز سے پہلے کنفیوژ اور نروس ہو جاتی ہیں ،دو روز قبل فلم کے ریلیز ہونے والے ٹریلر کی پذیرائی سے مجھے حوصلہ تو ملا ہے لیکن اس کا ساتھ ہی میں فلم کے آنے سے پہلے ہی نروس ہوں ۔انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے ’’جڑواں 2 ‘‘ میں بولڈ کردار میں دیکھیں گے جبکہ میں اپنے اس کردار پر لوگوں کے رد عمل کا  بڑی بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں ۔واضح رہے کہ فلم میں تاپسی پنو ں اداکار ورون دھون اور جیکولین فرنینڈس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ بھارتی فلموں کے ’’دبنگ خان ‘‘ سلو میاں بھی اس فلم کے اختتام سے قبل بطور ’’مہمان اداکار   2 منٹ کی انٹری دیں گے ،فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ اگلے مہینے 29 ستمبر کو  ہندوستانی سینماؤں کی زینت بنے گی ۔

مزید :

تفریح -