تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کو دل کا دورہ ،مقامی ہسپتال منتقل ،حالت خطرے سے باہر

تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کو دل کا دورہ ،مقامی ہسپتال منتقل ...
تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کو دل کا دورہ ،مقامی ہسپتال منتقل ،حالت خطرے سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے انتہائی تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے لاہور سے منتخب ہونے والے فعال رکن پنجاب اسمبلی اور عبد العلیم خان کے انتہائی قریبی ساتھی شعیب صدیقی کو دل کا دورہ پڑا ہے جس پر انہیں فوری طور پر جیل روڈ پر واقع نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 2013 کے عام انتخابات میں لاہور سے بیگم کلثوم نواز کے بھانجھے میاں محسن لطیف کو شکست دے کر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کے انتہائی بااعتماد اور قریبی ساتھی شعیب صدیقی کو ہارٹ اٹیک ہو ا  ہے جس پر انہیں فوری نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال میں داخل کر لیا ہے ۔نجی ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شعیب صدیقی کی حالت تسلی بخش ہے اور تشویش کی بات نہیں ،ابتدائی  طور پر ہونے والی ٹیسٹ رپورٹس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ انہیں مائنر ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔دوسری طرف شعیب صدیقی کو دل کے دورے کی خبر سنتے ہی تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔واضح رہے کہ شعیب صدیقی گذشتہ کئی روز سے بیمار تھے لیکن بیماری کی پرواہ نہ کرتے ہوئے وہ مسلسل تحریک انصاف کے تنظیمی امور نمٹا رہے ہیں ،دوسری طرف شعیب صدیقی تحریک انصاف کے لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والے بڑے جلسوں کے  تمام انتظامات دیکھتے ہیں اور اسی مناسبت سے انہیں جلسہ سپیشلسٹ بھی کہا جاتا ہے جبکہ حال ہی میں اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے کے تمام انتظامی امور بھی شعیب صدیقی نے سر انجام دیئے تھے ،کامیاب جلسے کے انعقاد اور مثالی انتظامات پر عمران خان نے اپنی تقریر میں شعیب صدیقی کا نام لے کر انہیں شاباش بھی دی تھی۔

مزید :

لاہور -