مکی آرتھر کے رویے پر تنقید کی، پاکستان کرکٹ بورڈ پر نہیں، عمر اکمل نے شوکاز کا جواب جمع کروا دیا

مکی آرتھر کے رویے پر تنقید کی، پاکستان کرکٹ بورڈ پر نہیں، عمر اکمل نے شوکاز ...
مکی آرتھر کے رویے پر تنقید کی، پاکستان کرکٹ بورڈ پر نہیں، عمر اکمل نے شوکاز کا جواب جمع کروا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹر عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے دیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروادیا ہے ۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی سی بی کے خلاف کچھ نہیں کہا بلکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے رویے کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کا مطابق گزشتہ دنوں عمر اکمل نے پریس کانفرنس کے دوران قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جب بھی مکی آرتھر کے پاس جاتا ہوں تو وہ مجھے گالیاں دینے لگ جاتے ہیں، اور کلب کرکٹ کھیلنے کا کہتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو شوکاز جاری کرتے ہوئے سات دن میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔عمر اکمل کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ میرے ساتھ گزشتہ تین چار سال سے زیادتی ہو رہی ہے جس کے باعث میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور میں پریس کانفرنس کرنے پر مجبور ہو گیا لیکن میں نے مکی آرتھر کے رویے پر تنقید کی، پی سی بی پر نہیں کی۔

مزید :

کھیل -