خلیجی ممالک کے بعد افریقی مسلم ملک چاڈ نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے

خلیجی ممالک کے بعد افریقی مسلم ملک چاڈ نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے
خلیجی ممالک کے بعد افریقی مسلم ملک چاڈ نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے

  

نجامینا(ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیجی ممالک کے قطر سے تعلقات کی کشیدگی کے بعد افریقی مسلم ملک چاڈ نے بھی دوحہ سے اپنے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دارالحکومت نجامینا میں قطر کا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے سفارت کاروں کو دس روز میں ملک سے چلے جانے کا حکم دیا ہے۔

امریکہ سے کسی قسم کی امداد نہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں اور خدمات کا اعتراف چاہیے: آرمی چیف

عرب میڈیا کے مطابق چاڈ نے قطر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے لیبیا کے ذریعے چاڈ میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا ہے،قطری وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قطری حکومت کی جانب سے لیبیا سے چاڈ کو مسلسل عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں کے بعد حکومت نے اس کا سفارت خانہ بند کرنے ، قطری سفیر اور سفارت کاروں کو اپنے قومی علاقے سے چلتا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چاڈ نے قطری سفارت کاروں کو ملک سے چلے جانے کے لیے دس دن کا وقت دیا گیا ہے اور یہ اقدام ملک کے امن وسلامتی کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ وزرات خارجہ نے قطر پر زور دیا کہ وہ ایسے تمام اقدامات اور کارروائیوں سے دستبردار ہوجائے جو اس ملک اورخطے کے دوسرے ممالک کی سلامتی کے لیے خطرات کا موجب ہوسکتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوحہ میں چاڈ کے سفارتی مشن کو بند کر دیا جائے گا اور وہاں سے سفارت کاروں کو واپس بلا یا جارہا ہے۔ تاہم قطری حکام نے چاڈ کے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے اس فیصلے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -