بھار ت، حکومت نے بجلی چوری کی اطلاع پر 10فیصدانعام مقرر کردیا

بھار ت، حکومت نے بجلی چوری کی اطلاع پر 10فیصدانعام مقرر کردیا
بھار ت، حکومت نے بجلی چوری کی اطلاع پر 10فیصدانعام مقرر کردیا

  

لکھنو(آئی این پی ) بھار ت میں ریاستی حکومت نے بجلی چوری کی اطلاع پر 10فیصدانعام مقرر کردیا۔

جرمنی، امریکی صدر ٹرمپ کی شکل والی منشیات کی گولیاں ضبط کر لی گئیں

بھارتی میڈیاکے مطابق بجلی چوری کیخلاف مہم میں عوام کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی بجلی چوری کی اطلاع دے گا اسے کمپاونڈ فیس کا 10فیصد انعام دیا جائیگا۔ اس کے علاوہ چوری پکڑنے والی ٹیم کو بھی 10فیصد انعام ملے گا جبکہ یہ انعام 5کلوواٹ سے زیادہ بجلی چوری کنکشن پر دیا جائیگا۔ حکومت کے ترجمان شری کانت شرما نے بتایا کہ سبھی کو بجلی فراہم ہو اسی لئے ریاستی حکومت نے مرکز سے پاور فار آل کااتفاق کیا ہے۔ جبکہ بجلی چوری روکنے کیلئے ریاست کے 75اضلاع میں خصوصی تھانے قائم کئے جارہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -