سعودی محکمہ ڈاک نے 1438ھ کے حج موسم کے موقع پر یادگاری حج ٹکٹ جاری کردیا

سعودی محکمہ ڈاک نے 1438ھ کے حج موسم کے موقع پر یادگاری حج ٹکٹ جاری کردیا
سعودی محکمہ ڈاک نے 1438ھ کے حج موسم کے موقع پر یادگاری حج ٹکٹ جاری کردیا

  

ریاض (این این آئی) سعودی محکمہ ڈاک نے 1438ھ کے حج موسم کے موقع پر یادگاری حج ٹکٹ جاری کردیا۔

بھار ت، حکومت نے بجلی چوری کی اطلاع پر 10فیصدانعام مقرر کردیا

سعودی میڈیا کے مطابق حج ٹکٹ کا عنوان ’’حج عبادت اور تمدنی عمل‘‘ ہے۔ ڈاک ٹکٹ پر خانہ کعبہ کی تصویر ہے اور’’ لبیک اللھم لبیک‘‘ کے جملے سے مزین ہے۔ دائیں جانب کے بالائی حصے میں سعودی عرب کا لوگو بناہوا ہے۔ محکمہ ڈاک کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر اسامہ الطف نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ حج ڈاک ٹکٹ کے اجراء کا مقصد مذہبی اجتماع کی اہمیت اور اس کے لئے ملکی مساعی کو اجاگر کرنا ہے۔

مزید : عرب دنیا