کراچی والوں  کیلئے عید کا مزہ دوبارہ ہوگیا، بوندا باندی سے موسم خوشگوار

کراچی والوں  کیلئے عید کا مزہ دوبارہ ہوگیا، بوندا باندی سے موسم خوشگوار
کراچی والوں  کیلئے عید کا مزہ دوبارہ ہوگیا، بوندا باندی سے موسم خوشگوار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الاضحی کے دوسرے روز  شہر قائد میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور  درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ 

کراچی کے علاقے گلستان جوہر، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ اورسپرہائی وے پر ہلکی بارش ہوئی جب کہ لیاقت آباد اور ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں بھی صبح سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ  کی گئی جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے ۔

 دوسری جانب شہری، انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں نہ اٹھانے پر پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ  اگر بارش کا سلسلہ یونہی  جاری رہا تو شہر میں گندگی پھیل جائے گی اور آلائشوں سے تعفن اٹھے گا جس کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مزید : ماحولیات /علاقائی /سندھ /کراچی