”بھارت کے خلاف ہمیں عالمی عدالت انصاف میں بھی کامیابی ہوگی کیونکہ۔۔۔“ وزیرخارجہ کا ایسا اعلان کہ کلبھوشن یادیو کی بھی پریشانی کی حد نہ رہے گی

23 اگست 2018 (12:55)

ملتان(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں اور عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں ہمیں کامیابی ملے گی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ عالمی عدالت میں اپنا موقف موثر طور پر پیش کریں، ہمارے پاس کلبھوشن کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں، امید ہے کلبھوشن کیس میں ہمیں بین الاقوامی عدالت میں فتح ملے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں عام آدمی کے جذبات کی ترجمانی کی اور کابینہ کے پہلے اجلاس میں انہوں نے بڑے فیصلے کیے۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی رہنمائی میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے، ہمیں کچھ تلخ فیصلے کرنے ہوں گے، جس کے لیے قوم کو تیار رہنا ہوگا۔

مزیدخبریں