وزیراعظم کے زیرصدارت کشمیر کورگروپ کا اجلاس ، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کشمیر کورگروپ کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈان اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی،اجلاس میں کشمیرکاز کیلئے پاکستان کے سیاسی، سفارتی اور آئینی حمایت کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کشمیر کورگروپ کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈان اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور محصورکشمیری بھائیوں کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اجلاس میں کشمیرکاز کیلئے پاکستان کے سیاسی، سفارتی اور آئینی حمایت کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔وزیرخارجہ،وزیرقانون، چیئرمین کشمیر کمیٹی ، معاون خصوصی اطلاعات سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ یواین سمیت عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیا ہے اوراس سے بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کرنے کیلئے عالمی دباؤ بڑھا ہے۔