نواز شریف کی شیخوپورہ میں اراضی نکل آئی ،نیب نے تحقیقات شروع کردیں
شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی شیخوپورہ میں اراضی نکلنے کا انکشاف ہوا ہے ،مشترکہ تفتیشی ٹیم نواز شریف کیخلاف تحقیقات کررہی ہے ۔
جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی شیخوپورہ میں اراضی نکلنے کا انکشاف ہواہے ۔ یہ اراضی شیخو پورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقے منڈیالی میں واقع ہے ۔ نواز شریف کے نام نکلنے والی یہ اراضی 14کنال اور پانچ مرلے ہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق مشترکہ تفتیشی ٹیم نواز شریف کی اراضی کے معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔