وزارت داخلہ نے حزب الاحرار کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت داخلہ نے حزب الاحرار اور بلوچستان میں سرگرم ایک تنظیم کو دہشتگرد قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے حزب الاحرار اور بلوچستان راجیہ جوری آر سانگر کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے دونوں تنظیموں کو دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر کالعدم قراردیا،دونوں تنظیموں کے بارے میں انٹیلی جینس رپورٹس کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔انسداد دہشتگردی کے صوبائی محکموں کی طرف سے وزارت داخلہ کے احکامات پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔