مغوی سندھی گلوکار جگرجلال کو بازیاب کرا لیا گیا

مغوی سندھی گلوکار جگرجلال کو بازیاب کرا لیا گیا
مغوی سندھی گلوکار جگرجلال کو بازیاب کرا لیا گیا

  


شکارپور (ڈیلی پاکستان آنلائن) پولیس نے مغوی سندھی گلوکار جگرجلال کو بازیاب کرا لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل کے مطابق جگر جلال کو بازیاب کرالیا گیا ہے جنہیں لے کر پولیس پارٹی شکار پور پہنچ رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جگر جلال کے دیگر 3 ساتھیوں کو بھی بازیاب کرالیا گیا، آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی کے قاتلوں کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔پولیس کے مطابق جگر جلال کو شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے لاڑکانہ سے شکارپور جاتے ہوئے اغوا کیا گیا جبکہ ان کی گاڑی تیغو کے علاقے سے ملی تھی۔

واضح رہے کہ معروف  گلوکاراورپلے بیک سنگر احمد  رشدی کا سدا بہار گانا ’’کوکو کورینا ‘‘ نئے انداز میں گا کر شہرت حاصل کرنے والے سندھ کے  معروف لوک گلوکار جگر جلال کو  کو دو روز قبل بیٹے ،بھتیجے اور دو ساتھیوں سمیت  شکار پور کے علاقے گڑھی تیغو سےاغوا کر لیا گیا تھا  ،جگر جلال اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ اغواکاروں نے طبلہ نواز جنید شاہ کو چھوڑتے ہوئے باقی لوگوں کو اغوا کر لیا تھا ۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر


loading...