ہم تبدیلی اور گڈگورنس کا مشن لیکر میدان میں اترے ہیں:میرجام کمال خان

ہم تبدیلی اور گڈگورنس کا مشن لیکر میدان میں اترے ہیں:میرجام کمال خان
ہم تبدیلی اور گڈگورنس کا مشن لیکر میدان میں اترے ہیں:میرجام کمال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان نے کہا ہے کہ ہم ماضی کی حکومتوں کی طرح لوٹ کھسوٹ کی حکومت نہیں کرسکتے،ہم تبدیلی اور گڈگورنس کا مشن لیکر میدان میں اترے ہیں‘بلوچستان کا بجٹ اسطرح بنایا گیا ہے جس سے ہر ضلع کے لوگ یہی سمجھ رہے ہیں کام ان کے اضلاع میں ہورہے ہیں۔

 گوادر میں پارٹی کے سینئر ممبران سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کا کہنا تھا کہ گوادر میں نئے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں اور پسنی ہسپتال کے لیے 20 کروڑ روپے کا فنڈز مختص کئے ہیں اور ساحلی علاقے لوگوں کے لیے فشرمین سوسائٹی بنارہے ہیں جسکے 14ممبران ہونگے جنکا تعلق ساحلی علاقوں سے ہوگا اور فشرمین سوسائٹی کو 60کروڑ روپے کی خطیر رقوم فراہم کرکے اسے بااختیار بنائینگے تاکہ وہ ماہی گیر کالونی اور ماہی گیروں کے لیے دیگر سہولیات کا بندوبست کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ کشتی سازی کو مکمل طورپر صنعت کا درجہ دے رہے ہیں،ابھی جو کشتیاں ساحل کنارے بن رہی ہیں ان کے لیے ورکشاپ بنائیں گے تاکہ کشتی سازی کا یہ کام جدید طریقوں سے ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں سپورٹس کمپلیکس بنارہے ہیں،سپورٹس کے شعبے میں بلوچستان آگے جائے گا  کیونکہ بلوچستان میں ٹیلنٹ موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کا درجہ دے رہے ہیں اور گوادر میٹوپولیٹن بنے گا جس سے گوادر سٹی ترقی کریگا اور گوادر میں بہتری آئے گی،گوادر میں کل ایک جدید ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ رہاہوں جیونی،اورماڑہ اور پسنی میں مختلف اسکیم بن رہے ہیں اور یہ سکیم ہمارے کاموں کی خود گواہی دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پسنی فش ہاربر جیٹی کی بحالی کے لیے مقامی افسران نے کہا کہ 40کروڑ روپے میں وہ پسنی جیٹی کو بحال کراسکتے ہیں لیکن میں سمجھتاہوں کہ یہ افسران صرف پیسوں کو ضائع کرینگے اور ماضی میں پسنی فش ہاربر اتھارٹی میں جو بے قاعدگیاں ہوئی ہیں اب ایسا نہیں ہوگا ان ہر چیز کی چیک اینڈ بیلنس ہوگا انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں کے تمام جیٹیز کو بہتر بنانے کا پلان ترتیب دے چکے ہیں اب ہر کام ایک قانون اور ضابطے کے تحت ہوگا ۔