وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سٹاف ظاہر کرنے والے دو افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سٹاف ظاہر کرنے والے دو افراد گرفتار
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سٹاف ظاہر کرنے والے دو افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی پولیس نے خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سٹاف ظاہر کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان اپنے والد کو ایئرپورٹ لینے گئے تھے جہاں انہوں نے پولیس سے پروٹوکول کا مطالبہ کیا ،دونوں ملزمان نے گاڑی پر قومی پرچم بھی آویزاں کیا ہوا تھا،شک گزرنے پر دونوں افراد کو نصیر آباد پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا،ملزمان کی شناخت صدیق اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔